ایران نے اپنی فضائی حدود پر عائد بقیہ سبھی بندشیں بھی ہٹالی ہیں، جو اِس سال جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 دن کی لڑائی کے دوران نافذ کی گئی تھیں۔ ایران کے شہری ہوا بازی کے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت اُسی سطح پر بحال ہوگئی ہے، جو لڑائی سے پہلے تھی۔
اُس نے اِس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ تہران کے مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دن رات کام پھر شروع ہوگیا ہے۔