ایران نے کَل رات قطر میں Al Udeid ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے کیے، جہاں امریکہ اور اتحادی فورسز کے اڈے ہیں۔ ایران نے اِسے اپنی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کی حالیہ بمباری کے تناظر میں جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔ دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع Al Udeid، مغربی ایشیا میں امریکی فوج کا سب سے بڑا مرکز ہے، جسے نشانہ بنایا گیا۔ اِس طرح کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ایران نے، عراق میں Ain al Assad اڈے کو نشانہ بنایا۔ قطر اور امریکہ کے عہدیداروں کے مطابق اِن حملوں میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
قطر کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کی وجہ سے احتیاطی اقدام کے طور پر مذکورہ Base کو پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا اور اُس کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی کے ساتھ وہاں داغے گئے میزائلوں کو بیچ میں ہی روک دیا۔ اِس حملے سے چند گھنٹے قبل قطر نے اپنی فضائی حدود بند کردی تھیں اور امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے: V/C Vinod Kumar
امریکی حکام نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے داغا گیا کوئی بھی بیلسٹک میزائل قطر میں Al Udeid ایئربیس کے اندر آکر نہیں گرا، جسے انٹیلی جنٹس اور دفاعی دونوں طرح کے نظام کے موثر ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔ البتہ ایران کے اِس میزائل حملے کی مغربی ایشیا اور اِس سے باہر کے خطے کے ملکوں نے بھی سخت مذمت کی ہے۔ اِن میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، مراقش، اُردن، لبنان، ترکی، یمن اور فلسطینی اتھارٹی بھی شامل ہیں۔ اُدھر قطر کی امورِ داخلہ کی وزارت نے وہاں کے باشندوں کو یقین دلایا ہے کہ سکیورٹی کی صورتحال بدستور مستحکم ہے۔ امریکی محکمہئ خارجہ نے بھی موجودہ حالات کے تناظر میں کویت کے سفر سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔ اِس بحران کے تناظر میں ایئر انڈیا نے مغربی ایشیا کے لیے سبھی پروازیں فوری طور پر روکنے کا اعلان کیا۔
دبئی سے ونود کمار کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں شمیم عرفان
بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں احتیاطی ایڈوائزری جاری کی گئیں۔ قطر نے بھارتی سفارتخانے نے وہاں رہنے والے بھارتی شہریوں پر زور دیا کہ وہ پُر سکون رہیں اور قطر کے حکام کی طرف سے تازہ جانکاری سے واقفیت حاصل کرتے رہیں۔ اِدھر بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنی اپنی فضائی حدود پھر سے کھول دی ہیں۔ اِن ملکوں نے قطر میں فضائیہ کے اڈے پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کے تناظر میں عارضی طور پر اپنی فضائی حدود بند کردی تھیں۔ x