ایران نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کو طاقت کے بل پر ناکام بنا دے گا۔ اس سے پہلے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پرامن مظاہرین کو ہلاک کیا جاتا ہے، تو امریکہ کارروائی کرے گا۔ گزشتہ اتوار سے ایران کے کئی شہروں میں قومی کرنسی ریال کی قیمت میں بہت زیادہ گراوٹ آجانے کی وجہ سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس اراگچی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی بالکل غیرذمہ دارانہ اور خطرناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی فوج اپنے اقتدار اعلیٰ کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
Site Admin | January 3, 2026 3:07 PM
ایران نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کو طاقت کے بل پر ناکام بنا دے گا۔