ایران نے آج صبح سویرے جنوبی اسرائیل کے ایک بڑے اسپتال پر میزائل داغا، جس سے کافی نقصان ہوا اور کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان لڑائی میں تیزی آگئی ہے اور ایٹمی تنصیبات نیز سویلین بنیادی ڈھانچے پر پھر سے حملے کئے گئے ہیں۔ Soroka اسپتال پر اِس حملے سے سویلین میڈیکل سہولیات کو نشانہ بنانے کی کارروائی میں تیزی آگئی ہے۔ اسرائیل کے میڈیا نے اسپتال کی کھڑکیاں ٹوٹنے اور وہاں سے کالا دھواں نکلنے کی تصویریں جاری کی ہیں۔ ایران کے اِس جوابی حملے سے قبل اسرائیل نے رات میں ایران کے Natanz ایٹمی مرکز پر حملہ کیا تھا، جس کے بارے میں اسرائیلی فوج یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہاں ایٹمی ہتھیار بنانے کے کام آنے والے آلات اور ساز و سامان رکھا ہوا ہے۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامن نیتن یاہو نے اسپتال پر حملے کے بعد ایران کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے کا عہد کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایران میں اہم ٹھکانوں کے خلاف اپنے حملے تیز کردے۔
Site Admin | June 19, 2025 3:24 PM
ایران نے آج صبح سویرے جنوبی اسرائیل کے ایک بڑے اسپتال پر میزائل داغا، جس سے کافی نقصان ہوا