ایران نے، کل رات اسرائیل کے خلاف ایک جوابی حملہ کیا ہے، جس کے تحت اُس نے بقول ایران کے ”آپریشن Severe Punishment“ میں اسرائیلی شہروں پر سینکڑوں میزائلوں اور ڈرون سے حملے کیے ہیں۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ ایران نے یروشلم اور تل ابیب پر میزائل داغے۔ اسرائیل کی ایمرجنسی سروس کے مطابق Rishon Lezion میں ایک گھر کے پاس ایران کا میزائل داغے جانے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ اِسی دوران امریکی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ امریکہ کے فضائی دفاعی نظام اور بحریہ نے ایرانی میزائلوں کو روکنے اور انہیں ناکام بنانے کیلئے اسرائیل کی مدد کی تھی۔ دوسری طرف اسرائیل میں بھارت کے سفارتخانے نے اسرائیل میں موجود ہندوستانی باشندوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چاق و چوبند رہیں اور خطے کے حالات کے پیشِ نظر اسرائیل کے حکام کی طرف سے احتیاطی اقدامات کیلئے جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔ ملک میں غیر ضروری سفر نہ کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہندوستانی باشندے کسی بھی وقت اِن نمبروں پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ + 972 54-752 07 11 اور دوسرا نمبر یہ ہے: +972 54-327 83 92
ضرورت پڑنے پر Cons1.telaviv@mea.gov.in سے بھی رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ x