January 20, 2026 2:20 PM

printer

ایران میں ملک گیر احتجاج کے خلاف کارروائی میں چار ہزار 29 افراد ہلاک، جبکہ 26 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا

انسانی حقوق کے علمبرداروں کی نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران میں ملک گیر احتجاج کے خلاف کارروائی میں چار ہزار 29 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 26 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مظاہرین ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ اگرچہ کہ مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ہلاکتوں کے معاملے پر سوئٹزرلینڈ کے شہر Davos میں عالمی اقتصادی فورم میں اظہارِخیال کرنے کا اپنا دعوت نامہ واپس لے لیا ہے۔ اُدھر میونخ کی سکیورٹی کانفرنس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کے معاملے پر علیحدہ طور پر  ایرانی سرکار کے عہدیداروں کیلئے اپنا دعوت نامہ واپس لے   لیا ہے۔

اِس دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اِس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کئی ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اُنہوں نے اِس کیلئے امریکہ کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔ اُدھر ایرانی عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔