January 2, 2026 10:26 AM | IRAN UNREST

printer

ایران میں بگڑتے ہوئے اقتصادی حالات کے تناظر میں پُر تشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔

ایران میں، انتشار اور تشدد کے واقعات کے دوران کئی افراد مارے گئے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اقتصادی مشکلات میں اضافے کے تناظر میں ایران میں پُر تشدد مظاہرے ہو رہے ہیں، جو پچھلے تین سال میں اب تک کے سب سے زیادہ شدت کے ہیں۔ ایران کے میڈیا اور انسانی حقوق کے علمبردار گروپوں نے کئی مقامات پر اموات ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وہاں کل مظاہرین اور سکیورٹی دستوں کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آگئی۔

ایران میں احتجاج اور مظاہروں کا یہ سلسلہ اتوار کو اُس وقت شروع ہوا، جب دکاندار کرنسی کے بحران اور تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے سرکار کے طریقہئ کار پر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ ایران کی حکومت نے سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے ہیں اور بظاہر مصالحت کی کوشش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ حکام ٹریڈ یونین اور تاجروں کے نمائندوں کے ساتھ براہِ راست بات چیت کریں گے۔×