ایران میں ایک ہفتے سے جاری بدامنی کے دوران کم سے کم16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث شروع ہونے والے مظاہرے پورے ایران میں پھیل گئے ہیں، جو گزشتہ تین برسوں میں حکام کے لیے سب سے سنگین اندرونی چیلنج بن چکے ہیں۔ یہ مظاہرے گزشتہ ماہ کی28 تاریخ کو شدید معاشی بحران کے باعث شروع ہوئے تھے، تاہم یہ مظاہرے اب تیزی سے نظام کی تبدیلی کے مطالبات میں تبدیل ہوگئے۔ ان مظاہروں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی تو امریکہ ان کی مدد کیلئے آئے گا، جس پر تہران کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔
Site Admin | January 4, 2026 9:38 PM
ایران میں ایک ہفتے سے جاری بدامنی کے دوران کم سے کم16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں