ایران میں احتجاج اور مظاہروں میں تیزی آگئی ہے اور آج مظاہروں کا 14واں دن ہے۔ ایران کی فوج نے کہا ہے کہ وہ کلیدی اہمیت کے حامل بنیادی ڈھانچے اور سرکاری املاک کا تحفظ کرے گی۔ سرکار نے احتجاج پر قابو پانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ گذشتہ برسوں میں یہ ملک کے اب تک کے سب سے بڑے مظاہرے ہیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پھر سے یہ انتباہ دیا تھا کہ وہ فوجی حملوں کا حکم دے سکتے ہیں۔ اِسی کے بعد ایران کی فوج کا بیان سامنے آیا ہے۔
راجدھانی تہران اور سب سے زیادہ آبادی والے دوسرے بڑے شہر مَشہَد سمیت ایران کے بڑے شہروں میں سڑکوں پر احتجاج ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کے مغرب میں Karaj میں ایک میونسپل عمارت کو آگ لگا دی گئی۔ تہران کے میئر علی رضا Zakani نے کہا ہے کہ جمعرات کی رات کو 50 سے زیادہ بینکوں اور کئی سرکاری عمارتوں میں آگ لگائی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 30 سے زیادہ مسجدوں میں بھی آگ لگی۔ ایران کے انسانی حقوق کے علمبردار گروپ HRANA کے مطابق 65 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اِن میں 50 مظاہرین اور 15 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
ایران کی فوج نے کہا ہے کہ وہ کلیدی اہمیت کے حامل بنیادی ڈھانچے اور سرکاری املاک کا تحفظ کرے گی اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں۔ حکام نے ملک میں حالیہ برسوں کے سب سے بڑے احتجاج پر قابو پانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ ایرانی فوج کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی وارننگ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انھوں نے ایران کے عوام کی حمایت کا اظہار کیا۔ مظاہرین کو بظاہر امریکی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل حمایت کے بیانات اور جلا وطن ولی عہد شہزادہ رضا پہلوی کی اپیلوں سے حوصلہ مل رہا ہے، جنہوں نے عوام سے سکیورٹی فورسز کو پسپا کرنے اور شہروں اور قصبوں کا کنٹرول سنبھالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کے اندر موجود ذرائع پر انحصار کرنے والے انسانی حقوق کے ایک گروپ کے مطابق، دسمبر کے آخر میں تہران میں معاشی مشکلات کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کے بعد سے کم سے کم 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ یہ تحریک تیزی سے پورے ملک میں پھیل گئی ہے۔ یہ احتجاج اب ایران کی قیادت کے لیے پچھلے برسوں میں سب سے سنگین سیاسی چیلنج بن چکا ہے۔
Site Admin | January 10, 2026 9:38 PM
ایران میں احتجاج پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ سرکار نے کارروائی تیز کردی ہے۔ کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے ایران آنے اور جانے والی پروازیں معطل یا منسوخ کردی ہیں