آپریشن سندھو کے تحت مزید 272 بھارتی شہریوں کو ایران سے بحفاظت نکالا جاچکا ہے۔ اِن میں 3 نیپالی شہری بھی شامل ہیں۔ اِن سبھی کو آج صبح سویرے خصوصی پرواز سے ایران کے مشہد شہر سے نئی دلّی لایا گیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ اب تک 3 ہزار 426 بھارتی شہریوں کو آپریشن سندھو کے تحت ایران سے بھارت لایا جاچکا ہے۔
Site Admin | June 26, 2025 2:55 PM
ایران سے آپریشن سندھو کے تحت اب تک 3 ہزار 426 بھارتی شہریوں کو واپس وطن لایا گیا ہے۔
