ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 25, 2025 2:58 PM

printer

ایران اور یوروپی یونین کے درمیان ایٹمی مذاکرات آج ترکی کے شہر اِستنبول میں ہونے والے ہیں

ایران اور یوروپی یونین کے درمیان ایٹمی مذاکرات آج ترکی کے شہر اِستنبول میں ہونے والے ہیں۔ یہ بات چیت جون میں ایران کے خلاف اسرائیل کی 12 روزہ جنگ کے دوران، جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے بعد پہلی بار ہورہی ہے۔ اس لڑائی میں امریکہ نے ایران کے ایٹمی مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔ ان مذاکرات میں ایرانی حکام E-3 ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نمائندوں نیز یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ساتھ شرکت کریں گے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ Kazem Gharibabadi نے یوروپی حکام کے ساتھ ایک اہم میٹنگ سے پہلے کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ اپنے ایٹمی پروگرام کے تعلق سے بات چیت کیلئے تیار ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب امریکہ اعتماد بحال کرنے کی حقیقی کوشش کرے۔