ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 13, 2025 10:02 AM | Iran EU Nuke Talks

printer

ایران اور تین یوروپی ملکوں کے درمیان، تیسرے راؤنڈ کی بات چیت آج سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دوبارہ شروع ہونے کی تیاری ہے۔

ایران اور تین یوروپی ملکوں کے درمیان، تیسرے راؤنڈ کی بات چیت آج سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دوبارہ شروع ہونے کی تیاری ہے۔ اِس دو روزہ میٹنگ میں نیوکلیائی معاملے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یوروپی یونین کے نمائندے بھی اِن مذاکرات میں شرکت کریں گے، جس میں ایران، جرمنی، فرانس اور برطانیہ بھی شامل ہوں گے۔

اِس سے پہلے وزارتِ خارجہ کی ترجمان فاطمہ مُہاجِرانی نے کہا کہ جہاں تک ایران کے اعلیٰ ترین مفادات پر غور و خوض کا تعلق ہے تو ایران اپنے نیوکلیائی پروگرام پر مغربی ملکوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

حالیہ دنوں میں ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل باغئی نے کہا کہ یہ آئندہ میٹنگ، پچھلی بات چیت کا ہی حصہ ہے۔

اِس میٹنگ سے پہلے، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے قرارداد کا ایک مسودہ پیش کیا تھا، جسے امریکہ کی حمایت حاصل تھی۔ یہ قرارداد ایران کی طرف سے پوری طرح تعاون نہ کیے جانے کی وجہ سے 21 نومبر 2024کو، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی IAEA کو پیش کی گئی تھی، جسے 35 میں سے 19 ووٹ سے منظوری ملی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔