ایران اور اسرائیل نے پھر سے ایک دوسرے پر میزائل حملے کئے ہیں۔ ادھر ایران کے رہبر عالی آیت اللہ علی خامنہ ای نے یہ عہد کیا ہے کہ اسرائیل کو سزا ملتی رہے گی۔ ایران پر اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ امریکہ کے حملے کے بعد اپنے پہلے بیان میں انھوں نے یہ بات کہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل نے بڑی غلطی کی ہے۔ ادھر ایران کے حکام نے کہا ہے کہ فوج ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کے تناظر میں جوابی کارروائی کے لئے وقت، نوعیت اور اِس کے پیمانے کا تعین کرنے کا کام کررہی ہے۔ اس سے پہلے ایران کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی تجویز کو اتفاق رائے سے منظوری دے دی، جو تیل اور گیس کو لے جانے کا ایک اہم راستہ ہے۔
Fordow، اصفہان اور Natanz میں تین ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے فضائی حملوں کے جواب میں ایران نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ البتہ اس بارے میں حتمی منظوری ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل دے گی۔ بین الاقوامی مارکیٹس میں تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ شروع ہوگیا ہے اور جہاز رانی کمپنیوں نے اپنے اپنے بیڑے سے سخت چوکسی برتنے کو کہا ہے۔ ادھر ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی بات چیت کیلئے ماسکو گئے ہیں۔ امید ہے کہ وہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے صلاح و مشورہ کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guteress نے نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرس میں سلامتی کونسل کے ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوران قیام امن کی پرزور اپیل کی ہے۔ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس روس اور چین کے ایما پر طلب کیا گیا تھا۔ اس میں ایک قرارداد پیش کی گئی، جس میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی اپیل کی گئی تھی۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران میں سرکار بدلنے کے امکان کی طرف اشارہ دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کی موجودہ سرکار ایران کو پھر سے عظیم ملک بنانے میں ناکام رہتی ہے تو پھر قیادت میں تبدیلی ہونی چاہئے۔ x