ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 15, 2025 3:55 PM

printer

ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر اپنے حملے تیز کردیئے ہیں۔

ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر اپنے حملے تیز کردیئے ہیں۔ اسرائیل کے شہروں میں کم از کم 10 افراد مارے گئے ہیں اور اِدھر تہران میں ایک تیل ڈپو میں زبردست آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان لڑائی کا آج تیسرا دن ہے۔ دونوں ہی سرکاروں نے مزید کارروائی کرنے کا عہد کیا ہے اور علاقائی عدم استحکام بڑھتا جارہا ہے۔

ایمرجنسی خدمات کے اہلکار، اُن 7 افراد کا پتہ لگانے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں، جو اب بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ راکٹ حملے جاری رہنے کی وجہ سے بچاؤ کوششوں میں رکاوٹ پڑی ہے۔

جمعہ کو ایران کی جانب سے میزائل حملے شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل میں 300 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وسطی اور شمالی اسرائیل میں اسپتال اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ اسرائیل کے شہروں میں فضائی حملوں سے خبردار رہنے کے سائرن کی آواز لگاتار سنی جارہی ہے اور رہائشی عمارتوں پر سیدھے حملوں کے تناظر میں وہاں دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں