فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے پانچ لڑاکا ہوائی جہاز گرائے تھے۔ انہوں نے یہ بات آج بنگلورو میں 16ویں ایئر چیف LM Katre لیکچر دیتے ہوئے کہی۔ فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی فضائی فوج کے پانچ طیاروں اور ایک AWaCS طیارے کو بھی مار گرایا تھا۔ ویڈیو فوٹیج کے ساتھ تفصیل سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم از کم پانچ لڑاکا طیارے اور ایک بڑا طیارہ گرایا گیا، جو یا تو ELINT طیارہ تھا یا پھر AEW&C طیارہ ہوسکتا ہے۔
ایئر چیف مارشل نے بتایا کہ اِن طیاروں کو تقریباً 300کلو میٹر کی دوری سے مار گرایا گیا، جو زمین سے فضا میں وار کرنے کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کہی جاسکتی ہے۔انھوں نے اِس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ ہمارے میزائلوں نے Shahbaz جیکب آباد ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کردیا اور وہاںF-16 طرز کے کچھ ہوائی جہازوں کو بھی نقصان پہنچا۔
Site Admin | August 9, 2025 9:50 PM
ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی فضائی فوج نے پاکستان کے پانچ لڑاکا جیٹ ہوائی جہازوں سمیت چھ طیاروں کو مار گرایا تھا