ایئر مارشل جتیندر مِشرا نے آج بھارتی فضائیہ کی مغربی فضائی کمان کی ذمہ داری سنبھال لی۔ وہ دسمبر 1986 میں فائٹر پائلٹ کے طور پر بھارتی فضائیہ میں شامل ہوئے تھے۔ 38 سال کی اپنی خدمات کے دوران ایئرمارشل جتیندر مشرا نے اہم ذمہ داریاں سنبھالیں اور اہم عہدوں پر فائز رہے۔ وہ ایئرمارشل پنکج موہن شرما کی جگہ لیں گے، جو 39 سال سے زیادہ عرصے تک بھارتی فضائیہ میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں۔ x
Site Admin | January 1, 2025 10:22 PM
ایئر مارشل جتیندر مِشرا نے آج بھارتی فضائیہ کی مغربی فضائی کمان کی ذمہ داری سنبھال لی
