ایئر انڈیا نے کہا ہے کہ تازہ ترین صورتحال اور مسافروں کے تحفظ کو ذہن میں رکھتے ہوئے جموں، لیہہ، جودھپور، امرتسر، بُھج، جام نگر، چنڈی گڑھ اور راجکوٹ سے آنے اور جانے والی پروازیں آج تک کیلئے منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ایئر لائنز نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور وہ مسافروں کو تازہ معلومات سے باخبر رکھے گی۔ مزید معلومات کیلئے لوگ ایئر لائن کے کونٹکٹ سینٹر پر فون کرسکتے ہیں یا اُن کی ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔
ایک اور ایئر لائن اِنڈیگو نے بھی آج جموں، سری نگر، لیہہ، امرتسر، چنڈی گڑھ اور راجکوٹ سے آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کردی ہیں، تاہم دلّی ہوائی اڈے پر پروازوں کے آنے جانے کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہے گا۔