November 25, 2025 3:55 PM

printer

ایئر انڈیا نے بہت سی گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

ایئر انڈیا نے بہت سی گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ یہ قدم Hayli Gubbi آتش فشاں پھٹنے سے متاثرہ علاقوں سے کچھ ہوائی جہازوں کے گزرنے کے بعد احتیاط کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ ایئر لائن نے بتایا کہ وہ اِس بات کی یقین دہانی کیلئے کہ اُس کے جہاز محفوظ طریقے سے پرواز کررہے ہیں، تفصیل سے جانچ کررہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، ایئر انڈیا نے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں پر اُس کی ٹیمیں اِن تبدیلیوں کے بارے میں مسافروں کو اطلاع دے رہی ہیں اور ہوٹلوں میں اُن کے قیام میں مدد دے رہی ہیں اور دیگر سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔