January 15, 2026 9:57 AM

printer

ایئر انڈیا نے ایران کی بدلتی صورتحال اور اُس کے فضائی حدود بند ہونے کے تناظر میں کہا ہے کہ خطے کے اوپر سے پرواز کرنے والی اُڑانیں متبادل راستوں کا استعمال کررہی ہیں،

ایئر انڈیا نے ایران کی بدلتی صورتحال اور اُس کے فضائی حدود بند ہونے کے تناظر میں کہا ہے کہ خطے کے اوپر سے پرواز کرنے والی اُڑانیں متبادل راستوں کا استعمال کررہی ہیں، جس کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں ایئر انڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مسافروں کی سلامتی کے مدِّ نظر وہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، جنہیں متبادل راستوں سے گزارنا فی الحال ممکن نہیں تھا۔ ایئر انڈیا نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے کیلئے روانہ ہونے سے قبل، ایئر انڈیا کی ویب سائٹ پر اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال معلوم کرلیں۔×