ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 9, 2025 9:43 PM

printer

ایئر انڈیا اور انڈیگو سمیت ایئر لائنز نے حکومت مخالف احتجاج کے دوران کاٹھمنڈو ہوائی اڈہ بند ہونے کے پیش نظر دلّی اور کاٹھمنڈو کے درمیان اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں

ایئر انڈیا اور انڈیگو سمیت ایئر لائنز نے حکومت مخالف احتجاج کے دوران کاٹھمنڈو ہوائی اڈہ بند ہونے کے پیش نظر دلّی اور کاٹھمنڈو کے درمیان اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیپال کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر دلّی-کاٹھمنڈو-دلّی روٹ کی پروازیں آج کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرلائن نے مزید کہا کہ وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور مزید تازہ جانکاری شیئر کرے گی۔ انڈیگو نے بھی اعلان کیا ہے کہ کاٹھمنڈو آنے اور جانے والی تمام پروازیں فی الحال معطل ہیں۔ ایئرلائن نے متاثرہ مسافروں کو اپنے سفر کی تاریخ تبدیل کرنے یا اُس کی آفیشیل ویب سائٹ کے ذریعے رقم واپس لینے کا مشورہ دیا۔ اس نے مسافروں سے مزید کہا ہے کہ تازہ ترین ایڈوائزری اور جانکاری کیلئے آفیشیل چینلوں پر نگاہ رکھیں۔