اہم آٹھ صنعتوں کے مجموعی اشاریے میں گزشتہ سال دسمبر میں سالانہ بنیاد پر تین اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ کامرس اور صنعتوں کی وزارت نے بتایا کہ سیمنٹ، فولاد، بجلی، کھاد اور کوئلے کی پیداوار میں گزشتہ مہینے مثبت ترقی درج کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال دسمبر میں سیمنٹ کی پیداوار میں 13 اعشاریہ پانچ فیصد، فولاد کی پیداوار 6 اعشاریہ نو فیصد، بجلی کی پیداوار میں 5 اعشاریہ تین فیصد، کھاد کی پیداوار میں 4 اعشاریہ ایک فیصد اور کوئلے کی پیداوار میں 3 اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم خام تیل کی پیداوار میں 5 اعشاریہ چھ فیصد اور قدرتی گیس کی پیداوار میں 4 اعشاریہ چار فیصد کی کمی آئی ہے۔ وہیں، پیٹرولیم ریفائنری مصنوعات کی پیداوار بھی ایک فیصد گری ہیں۔ یہ آٹھ اہم صنعتیں، صنعتی پیداوار کے اشاریے میں 40 فیصد حصہ رکھتی ہیں۔
Site Admin | January 20, 2026 9:44 PM
اہم آٹھ صنعتوں کے مجموعی اشاریے میں گزشتہ سال دسمبر میں سالانہ بنیاد پر تین اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ درج کیا گیا