صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے آج اعلان کیا ہے کہ حکومت آئندہ پانچ برسوں کے دوران میڈیکل تعلیم میں 75 ہزار نئی سیٹیں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جناب نڈا نے نئی دلّی میں بھارت منڈپم کے مقام پر ہیلتھ ٹیکنالوجی Assesment -2025 کے بارے میں ایک بین الاقوامی سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب نڈا نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ سال 2014 کے بعد سے ملک میں میڈیکل کالجوں کی تعداد میں 101 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ثانوی اور متعلقہ حفظان صحت کو مستحکم بنانے کی غرض سے 22 آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز- ایمس کا افتتاح کیا گیا ہے۔
Site Admin | March 8, 2025 2:56 PM
اگلے پانچ سال کے دوران طبی تعلیم کیلئے 75 ہزار نئی سیٹوں کا اضافہ کیا جائے گا۔