کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹول، پہلی متربہ سری نگر کے مشہور ڈَل جھیل میں اگست کی 21 تاریخ سے شروع ہوگا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے اِس کا اعلان کیا ہے۔ اِس تین روزہ واٹر اسپورٹس فیسٹول میں Kayaking & Canoeing، Rowing، Water Sking، Shikara Race اور Dragon Boat جیسے کھیلوں کے 5 زمروں میں مقابلہ ہوگا۔
اِس اوپن ایج مقابلے میں 36 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے 400 سے زیادہ ایتھلیٹس کے شریک ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹول بنیادی کھیلوں اور قومی سطح پر اپنی صلاحیت کو پیش کرنے کی خاطر کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں حکومت کے عزم کا ایک اور ثبوت ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت، ایشیا میں واٹر اسپورٹس میں بہترین مقام رکھتا ہے۔ ڈَل جھیل میں منعقد ہونے والا واٹر اسپورٹس فیسٹول اُبھرتی صلاحیتوں کو لوگوں کے سامنے لانے اور ایتھلیٹس کو بین الاقوامی سطح کی تقریب کے لیے تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
Site Admin | July 3, 2025 9:28 PM
اگلے ماہ سری نگر کی ڈَل جھیل میں پہلے کھیلو انڈیا پانی سے متعلق کھیل منعقد کئے جائیں گے