اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے ساتھ عوام اب GST اصلاح کا فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ ٹیکس کے نئے نظام کے تحت جو کَل سے نافذ ہو گیا ہے، نئے ٹیکس ڈھانچے کے تحت GST کونسل نے بالواسطہ ٹیکس نظام کو سہل بنادیا ہے اور اب پانچ فیصد اور 18 فیصد کے صرف دو زمرے ہوں گے جبکہ پہلے پانچ فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد اور 28 فیصد کے چار زمرے تھے۔ ان اصلاحات کے ذریعے کئی اشیا اور خدمات پر ٹیکس کم کرکے شہریوں کو براہِ راست راحت فراہم کی جا سکے گی۔
V/C Saklen
اگلے سلسلے کی جی ایس ٹی اصلاحات کے تحت حکومت نے مختلف شعبوں میں ٹیکس میں اہم کٹوتی کا آغاز کیا ہے۔ کپڑے کی صنعت کو راحت فراہم کرنے کی غرض سے حکومت نے انسان کے بنائے ہوئے فائبر پر جی ایس ٹی 18 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دی ہے جبکہ انسان کے بنائے ہوئے دھاگوں پر ٹیکس شرحوں میں بھی کمی کی ہے، اور اسے 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا ہے اس فیصلے سے ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ کھلونوں کی گھریلو صنعت کو تعاون دینے کیلئے حکومت نے کھلونوں اور کھیل کے سامان پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دی ہے، اس فیصلے سے سستے کھلونے زیادہ تعداد میں بن سکیں گے اور گھریلو اور کھلونوں بنانے والی MSME کو بھی مدد ملے گی۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے کھلونے بنانے والی ایک کمپنی کے CEO Moiz Gavajiwala نے اگلے سلسلے کی جی ایس ٹی اصلاحات کی ستائش کی ہے۔ ان اصلاحات سے معاشرے کے سبھی طبقوں کیلئے کھلونے سستے ہو جائے گے۔ جی ایس ٹی میں کٹوتی سے عام آدمی خصوصاً متوسط طبقے کے لوگوں پر مالی بوجھ کم ہو جائے گا۔
سقلین اخترکی رپورٹ کے ساتھ خبر نامہ کے لئے میں ———