ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2025 9:33 AM | GST Reforms Health Care

printer

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے صحت کے شعبے میں ٹیکس کی شرحوں میں قابل ذکر کٹوتی کرکے عام آدمی کو راحت دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے، GST کی اگلے سلسلے کی اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔

اُن کے اِس ویژن نے 3 ستمبر کو اُس وقت حقیقت کی شکل اختیار کرلی، جب GST کونسل نے کئی شعبوں میں ٹیکس شرحوں میں کٹوتی اور شہریوں کے رہن سہن میں سہولت پیدا کرنے کو منظوری دے دی۔

آج ہم صحت کے شعبے کے سلسلے میں کی گئی اصلاحات پر ایک نظر ڈال رہے ہیں۔

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے صحت کے شعبے میں ٹیکس کی شرحوں میں قابل ذکر کٹوتی کرکے عام آدمی کو راحت دی ہے۔ صحت اور زندگی بیمہ پریمئم پر پہلے18 فیصد GST تھا، لیکن اب اس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ اِس قدم سے پالیسی کے حامل لوگوں کے لیے اخراجات میں کمی ہونے اور ملک بھر میں بیمہ کرانے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔

حکومت نے کینسر اور مہلک بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی 36 انتہائی اہم دواؤں پر سے بھی ٹیکس ہٹا لیا ہے۔ اِس کے علاوہ بینڈیج، تھرمامیٹر، اور گلوکومیٹر جیسے مختلف ادویات اور طبی سازوسامان پر ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردی گئی ہے۔

امید ہے کہ اِن یکسر تبدیلی والی GST اصلاحات سے لوگوں کا طبی خدمات پر ہونے والے اخراجات کا بوجھ کم ہوجائے گا اور ملک بھر میں طبی نگہداشت کا نظام مستحکم ہوگا۔