September 25, 2025 9:51 PM

printer

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات بھارت کے بالواسطہ ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہیں

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات بھارت کے بالواسطہ ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اب عوام GST اصلاحات کے فائدے اٹھا سکتے ہیں جن کو اِس ماہ کی 22 تاریخ سے لاگو کردیا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت GST کونسل نے اب سے پہلے کے چار سطحی پانچ فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد، 28 فیصد کے نظام کو بدل کر دو سطحی پانچ فیصد اور 18 فیصد کردیا ہے۔ اشیا اور خدمات کی بڑی تعداد پر ٹیکس شرح میں کمی کرکے اصلاحات شہریوں کیلئے بڑی راحت کا سامان بن رہی ہیں۔
ماحول دوست ذرائع آمد ورفت کو عام آدمی تک قابل رسائی اور مناسب قیمت پر دستیاب بنانے کی غرض سے حکومت نے بائیسیکل کی صنعت پر خاطر خواہ راحت بہم پہنچائی ہے۔ سائیکلوں پر GST بارہ فیصد سے کم ہوکر پانچ فیصد کردی گئی ہے۔ اسی طرح GST کونسل نے سائیکلوں کے کَلپرزوں پر ٹیکس کی شرح کو 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردیا ہے۔ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت یہ منطقی قدم ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتا ہے جس سے طلبا کے درمیان سستی آمد ورفت اور سائیکل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی راہ ہموار ہوگی۔ ساتھ ہی صحت کیلئے کوشش کرنے والے افراد اور نوجوان پیشے ور بھی اس سے فیضیاب ہوں گے۔ اس قدم سے سائیکلیں روزانہ سفر کرنے والوں، دیہی کنبوں اور طلبا کیلئے نہ صرف مناسب قیمت پر دستیاب ہوں گی بلکہ اس سے ملک بھرمیں ماحول دوست آمد ورفت کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس ماہ کی 21 تاریخ کو شہریوں سے زور دے کر یہ بھی کہا ہے کہ وہ سودیشی مصنوعات خریدیں، ملکی صنعتوں، چھوٹے مینوفیکچررز، مقامی فنکاروں اور MSME کو تعاون دیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔