اگلے دور کی GST اصلاحات، بھارت میں بالواسطہ ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اب لوگ گزشتہ کل نافذ کی گئی GST اصلاحات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نئے ڈھانچے کے تحت GST کونسل نے 5 فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد اور 28 فیصد کے چار سطح کے ڈھانچے کو بدل کر صرف 5 فیصد اور 18 فیصد کر دیا ہے۔ اشیاء اور خدمات پر بڑے پیمانے پر ٹیکس کم کرنے سے شہریوں کو کافی راحت ملے گی۔
اگلے دور کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے مختلف شعبوں میں کم ٹیکس والا نظام متعارف کرایا ہے۔ کسانوں کو سیدھے بچت فراہم کرنے کے مقصد سے حکومت نے 1800 CC سے کم کے ٹریکٹروں پر GST پانچ فیصد کر دیا ہے، جو پہلے 12 فیصد تھا۔ وہیں ٹریکٹر کے کَل پرزوں پر بھی GST کو 18 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اِس سے جدید زرعی آلات کی لاگت میں کمی آئے گی اور چھوٹے کسانوں کیلئے یہ اب کفایتی ہوجائیں گے۔ اسی طرح عام آدمی کو راحت فراہم کرتے ہوئے گھریلو استعمال کے الیکٹرانک آلات جیسے ایئر کنڈیشنرز، Dishwashers اور ٹی وی پر لگے 28 فیصد GST کو گھٹا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے دلّی کی رہنے والی Varnita نے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کے اِس فیصلے سے مصنوعات سستی ہوں گی اور متوسط طبقے کی دسترس میں ہوں گی۔
اگلے دور کی GST اصلاحات کے تحت مالیاتی نظام کو حقیقی شکل دینے سے کنبوں پر مالی بوجھ کم ہوگا اور صارفین کو استحکام ملے گا۔
Site Admin | September 23, 2025 9:16 PM
اگلے دور کی GST اصلاحات، بھارت میں بالواسطہ ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی نمائندگی کرتی ہیں۔