اڑتیس روزہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا، جو کل شروع ہوئی تھی، جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلعے میں پہلگام اور وسطی کشمیر کے گاندربل ضلعے میں بالتل کے دونوں راستوں سے بلا رکاوٹ جاری ہے۔ کشمیر خطے میں پہلگام اور بالتل base کیمپ سے آج صبح سویرے 10 ہزار 700 سے زیادہ یاتریوں کو پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ 291 گاڑیوں میں 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کے ایک تازہ جتھے کو آج صبح جموں میں بھگوتی نگر base کیمپ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج وسطی کشمیر کے گاندربل ضلعے میں بالتل base کیمپ میں 800 یاتریوں کی گنجائش والے Yatri Niwas کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر میں شری امرناتھ جی کی یاترا کیلئے جشن اور جوش و خروش کا ماحول ہے۔ یاتریوں نے ہر طرح کے انتظامات کیلئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
Site Admin | July 4, 2025 9:58 PM
اڑتیس روزہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا، جو کل شروع ہوئی تھی، جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلعے میں پہلگام اور وسطی کشمیر کے گاندربل ضلعے میں بالتل کے دونوں راستوں سے بلا رکاوٹ جاری ہے