February 14, 2025 9:41 PM

printer

اڑتیسویں قومی کھیل، اتراکھنڈ، ہلدوانی میں اختتام پذیر ہوگئے۔ میگھالیہ ریاست اگلے کھیلوں کی میزبانی کرے گی

اڑتیسویں قومی کھیل کود مقابلے آج اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں اختتام پزیر ہوئے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، کھیلوں کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ اتراکھنڈ کو قومی کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے مبارکباد دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے گرین گیمس پہل کی ستائش کی۔ اس موقعے پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا نے قومی کھیلوں کے ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کیا۔ وزیرداخلہ نے قومی کھیلوں کا پرچم میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونارڈ سنگما کو سونپا۔ 39ویں قومی کھیل منعقد کرانے کے لیے میگھالیہ کو میزبان ریاست قرار دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔