اڈیشہ کے بھوبنیشور میں کپڑوں کی صنعت کی وزارت، ہینڈلومز اور دستکاری سے متعلق قومی کانفرنس منعقد کررہی ہے۔ یہ دو روزہ کانفرنس آج شروع ہوئی ہے اور اس میں ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران، نیز ہتھ کرگھے اور دستکاری شعبوں کے نمائندے یکجا ہورہے ہیں۔
کپڑوں کی صنعت کی وزارت نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد، متعلقہ فریقوں کے مابین مذاکرات، اشتراک اور ایک دوسرے کو اپنی اپنی پالیسی سے واقف کرائے جانے کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔