اڈیشہ کی حکومت نے پیر تک خلیج بنگال میں آنے والے ایک گردابی طوفان کے پیش نظر ریاست بھر کے تمام ضلع انتظامیہ اور محکموں کو ہائی الرٹ کا حکم دیا ہے۔ ریاستی وزیر سریش پجاری نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کی پوری تیاری کرلی گئی ہے اور ضلع کلکٹروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ جنوب مغربی خلیجِ بنگال میں ایک کم دباؤ کا علاقہ بننے کا خدشہ ہے، جس سے آج ہوا کے دباؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے اور اس کے اتوار تک اور گہرا ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ پیر تک یہ ایک گردابی طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ پیر سے ریاست کے بہت سے ضلعوں میں کم سے کم تین دن تک تیز سے بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ x
Site Admin | October 25, 2025 3:08 PM
اڈیشہ کی حکومت نے پیر تک خلیج بنگال میں آنے والے ایک گردابی طوفان کے پیش نظر ریاست بھر کے تمام ضلع انتظامیہ اور محکموں کو ہائی الرٹ کا حکم دیا ہے۔