اڈیشہ میں بالاسور ضلع کے Fakir Mohan Autonomous کالج کی ایک طالبہ نے ایک اسسٹنٹ پروفیسر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کالج کے احاطے میں خود کو آگ کے حوالے کردیا۔ طالبہ کو بھوبنیشور کے ایمس میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اُن کی حالت نہایت ہی نازک ہے کیونکہ اُن کا جسم 90 فیصد سے زیادہ جھلس گیا ہے۔ کالج ہی کے ایک دوسرے طالب علم جنھوں نے انھیں بچانے کی کوشش کی، کو بھی کافی زخم آئے ہیں۔ پولیس نے اسسٹنٹ پروفیسر کو گرفتار کرلیا ہے۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اڈیشہ سرکار نے کالج کے پرنسپل اور اسسٹنٹ پروفیسر کو معطل کردیا ہے۔ اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی نے آج سہ پہر ایمس بھوبنیشور کا دورہ کیا۔ طالبہ کے علاج ومعالجے کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اپوزیشن BJD اور کانگریس نے بھوبنیشور میں احتجاج کیا اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
Site Admin | July 13, 2025 9:56 PM
اڈیشہ میں بالاسور ضلع کے Fakir Mohan Autonomous کالج کی ایک طالبہ نے ایک اسسٹنٹ پروفیسر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کالج کے احاطے میں خود کو آگ کے حوالے کردیا