ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 29, 2025 9:47 PM

printer

اڈیشہ سرکار نے پوری میں بھگدڑ کے واقعے کی اعلیٰ سطح کی ایڈمنسٹریٹیو تحقیقات کرائے جانے کاحکم دیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اورپولیس سپرنٹنڈینٹ کا تبادلہ کردیا گیا ہے

اڈیشہ سرکار نے آج صبح سویرے پوری کے Saradhabali میں سری گنڈیچہ مندر کے قریب ہوئی بھگدڑ میں ہونے والی اموات کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی انتظامی جانچ کا حکم دیا ہے۔ اڈیشہ کے ترقیاتی کمشنر Anu Garg اس افسوسناک حادثے کی جانچ کریں گے، جس میں دو خواتین سمیت 3 عقیدتمند ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر افراد شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ آج صبح 4 سے ساڑھے چار بجے کے درمیان پیش آیا جب لوگوں کا ایک ہجوم بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بل بھدر اور دیوی سُبھدرا کے درشن کیلئے بڑی تعداد میں جمع ہوگئے تھے جو اپنے اپنے رتھوں Nandighosa، Taladhwaja اور Devadalana پر سوار تھے۔اڈیشہ سرکار نے مرنے والوں کے قریبی لواحقین کیلئے 25 لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ریاستی سرکار نے پوری کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کا فرائض میں کوتاہی برتے جانے کی بنا پر تبادلہ کردیا ہے۔ دو دیگر سینئر پولیس اہلکاروں کو بھی خدمات سے معطل کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ موہن سرن مانجھی نے عقیدتمندوں کی ہلاکت پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرکار، عقیدتمندوں کی سلامتی کے تئیں کوتاہی برتے جانے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں