March 25, 2025 9:54 PM

printer

اڈیشہ اسمبلی نے کانگریس کے 14 ارکان قانون ساز اسمبلی میں سے 12 کو، مبینہ نازیبا برتائو کی وجہ سے، سات دن کیلئے معطل کردیا ہے

اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی میں، ضابطوں کی مبینہ خلاف ورزی اور نازیبا طرزِ عمل کی پاداش میں آج کانگریس کے 14 میں سے 12 اراکینِ اسمبلی کو معطل کر دیا گیا۔ اِن کانگریس اراکینِ اسمبلی کو ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے سے سات دن کیلئے روک دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ، برسراقتدار پارٹی کے چیف وہپ سروج پردھان کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کے بعد کیا گیا، جس میں قانون ساز اسمبلی میں نازیبا برتاؤ کا حوالہ دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایوان نے اِس قرار داد کو منظور دے دی۔ کانگریس قانون ساز ارکان، کئی معاملوں پر ایوان میں گھنٹیاں، تھالیاں اور بانسری بجاکر احتجاج کر رہے تھے اور اسمبلی میں شور و غل کر رہے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔