July 22, 2025 3:02 PM

printer

اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کیا۔ آپریشن سندور اور بہار میں خصوصی نظر ثانی مہم پر تبادلہ خیال کا مطالبہ کیا

اپوزیشن ممبران کے ذریعے مختلف معاملات پر نعرے بازی کے دوران لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ پہلی بار ملتوی ہونے کے بعد لوک سبھا کی کارورائی، جب دن میں 12 بجے پھر سے شروع ہوئی، تو اپوزیشن کے ممبران نے آپریشن سندور اور بہار میں ووٹر فہرست کی خصوصی جائزہ مہم پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے، پھر سے نعرے بازی شروع کردی۔ BJP کے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال، جو ایوان کی صدارت کررہے تھے، نے اپوزیشن ممبران سے اپیل کی کہ وہ ایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی نہ کریں۔
پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے بھی اپوزیشن سے کام کاج کو خوش اسلوبی کے ساتھ جاری رہنے کی اپیل کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔