May 13, 2025 9:25 PM

printer

اٹھہترواں کانس فلم فیسٹیول آج رات فرانس کے French Reviera میں شروع ہورہا ہے

اٹھہترواں کانس فلم فیسٹیول آج رات فرانس کے French Reviera میں شروع ہورہا ہے۔ یہ فیسٹیول سنیما، فیشن اور آرٹ کے عالمی جشن کی نمائش ہوگا۔ 12 روزہ یہ تقریب دنیا کی سب سے رنگارنگ تقریبات میں سے ایک ہوگی، جس میں دنیا بھر کے فلم ساز، اداکار اور سنیما کے شائقین یکجا ہوںگے۔ فیسٹیول میں بین الاقوامی سنیما کے بہترین فن پاروں کو پیش کیا جائے گا۔ کانس فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب آج رات منعقد ہوگی۔ فیسٹیول کے دوران دستاویزی فلموں سمیت سبھی زمروں کی فلموں کی نمائش کی جائے گی جِن میں بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار اور یہ پُروقار پام ڈئیور زمرے کے فاتحین کی فلمیں شامل ہوں گی۔ اس دوران بھارت بھی اس سال کے کانس فلم فیسٹیول میں پردۂ سیمیں کے عالمی اسٹیج پر اپنا جلوہ بکھیرنے کیلئے تیار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔