اٹل پنشن یوجنا APY نے اِس مہینے کی 21 تاریخ تک آٹھ کروڑ گیارہ لاکھ سبسکرائبرس کی تعداد کو پار کرتے ہوئے ایک سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ان میں سے مالی سال 2024-25 میں ایک کروڑ 17 لاکھ نئے سبسکرائبرس نے اندراج کیا ہے۔ APY، ملک کی خاتون آبادی اور نوجوان نسل کے مابین تیزی کے ساتھ مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ مالی سال 2024-25 میں مجموعی اندراج میں سے 55 فیصد خواتین تھیں۔ دی پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے آج نئی دلّی میں APY سالانہ انعامات دینے کا پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام میں APY خدمت فراہم کرنے والوں، ریاستی سطح کے بینکاروں کی کمیٹی اور ملک بھر میں سرکردہ پانچ برانچوں اور لیڈ ضلع مینیجرس کو، سالانہ نشانہ حاصل کرنے میں اُن کی غیرمعمولی کارکردگی کیلئے، انعامات دیئے گئے۔ APY کو ملک بھر میں جامع طور پر نافذ کیا گیا ہے جو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کرتی ہے۔
Site Admin | August 25, 2025 9:55 PM
اٹل پنشن یوجنا APY نے اِس مہینے کی 21 تاریخ تک آٹھ کروڑ گیارہ لاکھ سبسکرائبرس کی تعداد کو پار کرتے ہوئے ایک سنگ میل حاصل کیا ہے
