اٹلی کے نائب وزیر اعظم Antonio Tajani نے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کی جلد تشکیل کیلئے اٹلی کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر اور کامرس کے وزیر پیوش گوئل سے امریکہ میں ملاقات کے بعد جناب Tajani نے کہا کہ بھارت اور اٹلی، اسٹرٹیجک ساجھے داری کے شراکت دار ہیں۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ انھوں نے جناب Tajani کے ساتھ ملاقات کے دوران بحیرۂ روم، مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور بھارت-بحرالکاہل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
Site Admin | September 26, 2025 9:57 PM
اٹلی کے نائب وزیر اعظم Antonio Tajani نے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کی جلد تشکیل کیلئے اٹلی کی حمایت کی تصدیق کی ہے