اِٹلی کے نائب وزیراعظم Antonio Tajani نے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزاد تجارت کا سمجھوتہ جلد مکمل کرنے کیلئے اپنے ملک کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔
نیویارک میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور کامرس کے وزیر پیوش گوئل کے ساتھ ملاقات کے بعد اِٹلی کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ اٹلی اور بھارت کے درمیان کلیدی ساجھیداری ہے۔
اِدھر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے بحرِ روم، مغربی ایشیاء، یوکرین اور بھارت-بحرالکاہل خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
Site Admin | September 26, 2025 3:01 PM
اٹلی نے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی جلد تکمیل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا