امور خارجہ کے وزیر مملکت Pabitra Margherita نے آج نئی دلّی میں کیلاش مانسرور یاترا 2025 کے پہلے جتھے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کی تقریب کی صدارت کی۔ وزیر موصوف نے یاتریوں کو اُن کے انتخابات کیلئے مبارکباد دی اور اُن کیلئے ایک محفوظ اور مکمل یاترا کرنے کی دعا کی۔ اپنے بیان میں وزیر موصوف نے، وزارتِ دفاع، وزارتِ داخلہ، بھارت-تبت سرحدی پولیس، دلّی، اتراکھنڈ اور سکم کی ریاستی سرکاروں اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر جیسی مختلف وزارتوں اور محکموں کے کردار کو تسلیم کیا۔ انھوں نے یاترا کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے تعاون دینے پر چین کی ستائش کی۔
Site Admin | June 13, 2025 9:47 PM
آیوش کی وزارت کَل نئی دلّی میں ’’ایک کرۂ ارض، ایک صحت‘‘ کیلئے یوگ سے متعلق ایک ہائبرڈ عالمی چوٹی کانفرنس، یوگ کنیکٹ کی میزبانی کرے گی۔ یہ چوٹی کانفرنس یوگ کے گیارھویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کی کلیدی رہنمائی کے طور پر منعقد کی جارہی ہے۔ اِس تقریب میں سرکردہ بین الاقوامی یوگ اداروں اور دنیا بھر سے تندرستی کی کمیونٹیز ورچوئل طور پر شرکت کریں گی، جس میں ایک ہزار سے زیادہ شرکاء یکجا ہوں گے۔ بحرین، امریکہ، برطانیہ اور جنوبی کوریا سمیت چار ملکوں سے زیادہ کے ماہرین اِس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔