September 23, 2025 9:19 PM

printer

آیوشمان بھارت، پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا کو آج سات سال مکمل ہوگئے ہیں۔ ستمبر 2018 میں رانچی سے شروع کی گئی یہ اسکیم حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ہے

آیوشمان بھارت، پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا کو آج سات سال مکمل ہوگئے ہیں۔ ستمبر 2018 میں رانچی سے شروع کی گئی یہ اسکیم حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ہے۔ اس اسکیم نے بھارت کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں یکسر تبدیلی پیدا کی ہے۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آیوشمان بھارت کے سبب ملک، صحت عامہ کے سلسلے میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ اِس سے مالی تحفظ اور وقار کو یقینی بنایا جاسکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آیوشمان بھارت مستقبل کی ضروریات کے مدنظر ایک پہل ہے اور اِس میں لوگوں کیلئے کم خرچ، صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کو بھی یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی  گئی ہے۔انگریزی کے ایک روزنامے میں مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈّا کے ایک مضمون کو شیئر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آیوشمان بھارت سب کیلئے صحت کی دیکھ بھال کی خاطر ایک وعدے سے عوامی تحریک بن گیا ہے۔55 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کے ساتھ آیوشمان بھارت پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا نے ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں یکسر تبدیلی پیدا کی ہے۔ گذشتہ 7 برس میں اِس اسکیم کے تحت اسپتالوں میں 10 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ لوگ داخل ہوئے جنھیں ایک اعشاریہ چار آٹھ لاکھ کروڑ روپئے مالیت کی کیش لیس سہولت ملی جس سے مریضوں کے پیسوں کی کافی بچت ہوئی۔ 2022 میں اِس اسکیم میں توسیع کی گئی اور 12 کروڑ کنبے شامل کئے گئے۔ 2024 میں اِس میں مزید توسیع کی گئی اور اس میں آشا ورکرس، آنگن واڑی ورکر اور ان کے کنبے شامل کئے گئے۔ گذشتہ برس اکتوبر سے 70 برس سے زیادہ سبھی بزرگ شہریوں کو آیوشمان Vay Vandana کارڈ کے ذریعے اُس میں شامل کیا گیا۔
ملک بھر میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ آیوشمان آروگیہ مندروں کے ساتھ اِس پہل نے سب کیلئے صحت خدمات کو مستحکم کیا ہے اور کروڑوں افراد کو طبی خدمات تک محفوظ، قابل بھروسہ اور پُروقار رسائی فراہم کی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔