June 24, 2025 9:53 PM

printer

آپریشن سندھو کے تحت آج دوپہر سری لنکا کے تین اور نیپال کے دو شہریوں سمیت کُل 286 افراد کو ایران سے بحفاظت نئی دلّی ہوائی اڈے لایا گیا

آپریشن سندھو کے تحت آج دوپہر سری لنکا کے تین اور نیپال کے دو شہریوں سمیت کُل 286 افراد کو ایران سے بحفاظت نئی دلّی ہوائی اڈے لایا گیا۔ امور خارجہ کے مرکزی وزیر مملکت Pabitra Margherita نے کہا کہ حکومت ایران سے بھارت لائے گئے تمام افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر عہد بستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایران سے آنے والا 11 واں گروپ ہے اور اب تک دو ہزار 580 افراد کو بحفاظت ایران سے وطن واپس لایا جاچکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک کے چھ شہریوں سمیت 594 بھارتی شہریوں کو اسرائیل سے 3 پروازوں کے ذریعے بھارت لایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔