May 12, 2025 9:50 PM

printer

آپریشن سندور کے بعدملک کے نام اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اب دہشت گردی کا اپنی شرطوں پر جواب دے گا۔ وزیر اعظم نے اس بات کو دوہرایا کہ دہشت گردی، تجارت اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے

جناب مودی نے کہا کہ کسی بھی مقام پر رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی جڑیں بہالپور اور Muridke جیسے پاکستان کے دہشت گردوں کے اڈّوں سے جڑی ہوتی ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ پاکستان اپنے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرے ورنہ اس کیلئے کوئی راستہ نہیں ہے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے واضح کیا کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت ہوگی تو یہ صرف دہشت گردی اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر POK پر ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کا موقف واضح رہا ہے کہ دہشت گردی، تجارت اور بات چیت ایک ساتھ نہیں ہوسکتی۔
جناب مودی نے کہا کہ دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنا ایک بہتر دنیا کی ضمانت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔