آپریشن سندور پر بھارت کے سفارتی رابطے کیلئے تشکیل کئے گئے تمام پارٹیوں پر مشتمل وفود کا پہلا وفد کَل چار ملکوں کیلئے روانہ ہوگا۔ شیوسینا MP شری کانت شندے کی قیادت والا وفد کَل متحدہ عرب امارات، لائبیریا، ڈیموکریٹک جمہوریہ کونگو اور Serra Leone کیلئے روانہ ہوگا۔JDU ایم پی سنجے جھا کی قیادت والا وفد جمعرات کو انڈونیشیا، ملیشیا، جمہوریہ کوریا، جاپان اور سنگاپور کیلئے روانہ ہوگا جبکہ DMK ایم پی کنی موڑی کروناندھی کی سربراہی والا وفد اسپین، یونان، سلووینیا، Latvia اور روس جائے گا۔کثیر پارٹی وفود دہشت گردی کے خلاف بالکل برداشت نہ کرنے کے بھارت کے سخت پیغام کے ساتھ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ملک کے قومی اتحاد اور عزم مصمم کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے آج نئی دلّی کے پارلیمنٹ ہائوس میں تین وفود کے ممبران کو اس کی تفصیل بتائی۔میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شری کانت شندے نے کہا کہ اُن کے وفد کو بھارت میں ماضی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی جانکاری دی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان، بھارت میں سرحد پار دہشت گردی کو کس طرح فروغ دے رہا ہے۔
پاکستان کی جارحیت کا آپریشن سندور کے ذریعے منہ توڑ جواب دینے کے بعد بھارت، پاکستان کو مزید بے نقاب کرنے کیلئے اپنا سفارتی رابطہ شروع کر رہا ہے کہ وہ دہشت گردی کو کس طرح اپنی سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ پہلگام میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد آپریشن سندور شروع کیا گیا تھا۔ پاکستان کے ناپاک عزائم اور بھارت کے دہشت گرد مخالف کامیاب آپریشن پر بین الاقوامی برادری سے رابطہ قائم کرنے کیلئے تشکیل شدہ کثیر پارٹی پر مشتمل سات وفود میں سے پہلا وفد کَل متحدہ عرب امارات اور مغربی افریقی ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگا۔ بقیہ چھ وفود آنے والے دنوں میں اپنا دورہ شروع کریں گے۔ یہ وفود 5 جون تک 32 ملکوں کا دورہ کریں گے اور پاکستان کی اعانت والی دہشت گردی کے خلاف بھارت کے مستحکم موقف کو پیش کریں گے۔
Site Admin | May 20, 2025 9:48 PM
آپریشن سندور پر بھارت کا سفارتی رابطہ کَل سے شروع ہو رہا ہے