آپریشن ساگر بندھو کے تحت تمل ناڈو سرکار نے 950 میٹرک ٹن ایمرجنسی امدادی سامان سری لنکا بھیجا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالِن نے آج سمندری طوفان سے متاثرہ سری لنکا کیلئے امدادی سامان کے ساتھ ایک بحری جہاز کو روانہ کیا۔ سری لنکا میں گذشتہ ہفتے شدید طوفان کے تناظر میں سیلاب آنے سے 611 افراد کی موت ہوئی اور کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ امدادی سامان سے لدے ہوئے تین بحری جہاز کولمبو پہنچیں گے جبکہ ایک ترنکو مالی میں لنگر انداز ہوگا۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اسٹالن نے آج صبح ایک تقریب میں ڈاکٹر Geethishwaran کو عطیہ سپرد کیا۔ اس موقع پر تمل ناڈو سرکار کے عہدیدار اور سری لنکا سرکار کے نمائندے موجود تھے۔
Site Admin | December 6, 2025 9:40 PM
آپریشن ساگر بندھو کے تحت تمل ناڈو سرکار نے 950 میٹرک ٹن ایمرجنسی امدادی سامان سری لنکا بھیجا ہے