آٹھ سرکردہ صنعتوں کے مشترکہ اشاریے میں اِس سال نومبر میں، گذشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں، ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کامرس اور صنعت کی وزارت نے کہا کہ سیمنٹ، فولاد، فرٹیلائیزر اور کوئلے کی پیداوار میں نومبر میں مثبت پیشرفت ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس سال نومبر میں، پچھلے سال اِسی مہینے کے مقابلے میں، کوئلے کی پیداوار میں دو اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا، فرٹیلائیزر کی پیداوار میں پانچ اعشاریہ چھ فیصد، سیمنٹ کی پیداوار میں 14 اعشاریہ پانچ فیصد اور اسٹیل کی پیداوار میں چھ اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ البتہ نومبر میں، خام تیل کی پیداوار میں تین اعشاریہ دو فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار میں بھی دو اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
Site Admin | December 22, 2025 9:42 PM
آٹھ سرکردہ صنعتوں کے مشترکہ اشاریے میں اِس سال نومبر میں، گذشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں، ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے