سات ریاستوں کے8 حلقوں میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات میں BJP اور کانگریس نے دو-دو سیٹیں جیتی ہیں۔ عام آدمی پارٹی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، میزو نیشنل فرنٹ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک-ایک سیٹ جیتی ہے۔جھارکھنڈ میں JMM کے امیدوار سُمیش چندر سُرین نے گھاٹ سِلہ سیٹ جیت لی ہے اور انھوں نے اپنے BJP کے قریبی حریف بابو لال سُرین کو 38 ہزار ووٹوں سے ہرایا۔اڈیشہ میں BJP کے امیدوار جے ڈھولکیا نے نواپاڑا کی سیٹ جیت لی ہے۔تلنگانہ میں کانگریس کے امیدوار نوین یادو نے حیدرآباد کی جبلی ہلز اسمبلی سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انھوں نے BRS کے اپنے قریبی امیدوار ایم سُنیتا گوپی ناتھ کو 24 ہزار 729 ووٹوں سے ہرایا۔
راجستھان میں کانگریس امیدوار پرمود جین بھایا نے Anta اسمبلی سیٹ جیت لی ہے۔پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی امیدوار ہرمیت سنگھ سَندھو نے ترن تارن اسمبلی سیٹ جیت لی ہے۔ انھوں نے شیرومنی اکالی دَل کی امیدوار سکھوندر کور کو 12 ہزار 91 ووٹ سے شکست دی۔ جموں وکشمیر میں BJP کی امیدوار دِویانی رانا نے نگروٹہ اسمبلی سیٹ جیت لی ہے۔ پی ڈی پی کے امیدوار آغاز سید منتظر مہندی کو بڈگام سیٹ سے منتخب قرار دیا گیا۔میزورم میں MNF کے امیدوار ڈاکٹر آر لال تھَنگ لِیانا نے Dampa سیٹ جیت لی ہے۔