November 1, 2025 9:46 PM

printer

آندھرا پردیش کے Srikakulam ضلعے کے Kasibugga کے سری Venkateswara سوامی مندر میں آج صبح سویرے کی بھگڈر میں کم از کم 9 لوگوں کو موت ہوگئی

آندھرا پردیش کے Srikakulam ضلعے کے Kasibugga کے سری Venkateswara سوامی مندر میں آج صبح سویرے کی بھگڈر میں کم از کم 9 لوگوں کو موت ہوگئی۔ یہ حادثہ، پوتر مہینے کارتک میں Ekadashi تقریب کے دوران رونما ہوا۔حکام نے بتایا کہ نجی طور پر نظم و نسق والے اِس مندر میں یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا، جب دو سے تین ہزار عقیدتمندوں کی گنجائش والے مندر میں تقریباً 25 ہزار عقیدتمندوں کی بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کیلئے فی کس دو لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این۔ چندرا بابو نائیڈو نے حادثے کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا اور حکام کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔