January 17, 2026 9:43 PM

printer

آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندربابو نائیڈو نے کہا ہے کہ ریاست کے ماحول کیلئے سازگار توانائی سے متعلق اہداف وزیر اعظم نریندر مودی کے 500 گیگاواٹ کے قابل تجدید توانائی کے نظریے سے مطابقت رکھتے ہیں

آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندربابو نائیڈو نے کہا ہے کہ ریاست کے ماحول کیلئے سازگار توانائی سے متعلق اہداف وزیر اعظم نریندر مودی کے 500 گیگاواٹ کے قابل تجدید توانائی کے نظریے سے مطابقت رکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان کے ہمراہ آج کاکی ناڑہ میں AM گرین ہائیڈروجن اور گرین اَمونیا پلانٹ میں سازوسامان کو نصب کئے جانے کی پہلی اہم تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈون نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا گرین ہائیڈروجن اور گرین اَمونیا پروجیکٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آندھراپردیش میں ماحول کیلئے سازگار توانائی کے معاملے میں کافی صلاحیت موجود ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔