August 3, 2025 9:50 PM

printer

آندھراپردیش کے باپَٹلا ضلعے میں، گرینائٹ کی ایک کان میں ایک چٹان گِرجانے کے سبب چھ مائیگرینٹ کارکن ہلاک ہوگئے

آندھرا پردیش کے ضلع Bapatla کے علاقے Ballikurava میں آج گرینائٹ کی ایک کان میں حادثے کے دوران چھ مائیگرینٹ مزدور ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ یہ مزور کانکنی میں مصروف تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ ان لوگوں پر ایک بڑا گرینائٹ آگرا۔ زخمیوں کو Narasaraopet کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت کان میں کم سے کم 16 مزدر موجود تھے۔وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے اس حادثے پر دُکھ کا اظہار کیا ہے اور فوری راحت فراہم کرنے اور شدید طور پر زخمی ہونے والے افراد کی طبی دیکھ بھال کا حکم دیا ہے۔ سبھی متاثرین اڈیشہ کے ہیں اور پولیس کو شبہ ہے یہ چٹّان، پانی کے رساؤ کی وجہ سے ڈھ گئی ہوگی۔ جناب نائیڈو نے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔